بتایا جارہا ہے کہ دونوں شیئر بروکرز (شیئر بازار کے دلال) تھے۔ یہاں کرائے پر رہتے تھے۔ ان کی شادی تقریباً چھ سال قبل ہوئی تھی۔ بچے نہیں ہیں۔
بیوی نے دوپٹہ اور اس کے شوہر نے ساڑی کے پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے اپنی بہن سے خودکشی کی بات بتانی چاہیے لیکن بات نہیں ہو پائی۔ بعد میں میسیج ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو پھندے پر لٹکا پایا۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ فیز 3 کے تحت ونیت سنگھ ولد اکھلیش سنہا اور شویتا زوجہ ونیت، ایف 303 امرپالی زوڈیاک سیکٹر 120 پرتھلہ پولیس فیز 3 میں دو دن قبل قدوائی نگر پولیس اسٹیشن نوبستہ کان پور واقع اپنے گھر سے آئے تھے۔ لاک ڈاؤن میں وہ اپنے گھر چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:
بائک سوار، راہگیر کا فون چھین کر فرار
خودکشی کی اطلاع پر پولیس فورس اور فارنسک ٹیم موقع پر موجود ہے۔ ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔