ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے ہسپتال میں 100 سے زائد بچوں کی اموات کے سلسلے میں مسلسل کانگریس پر نکتہ چینی کرنے والے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ گورکھپور میں ہزاروں بچوں کی اموات پر وہ خاموش کیوں ہیں؟
اکھیلیش یادو نے صحافیوں سے کہا کہ ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوٹہ کے ہسپتال میں بچوں کی اموات پر گذشتہ تین دن سے سوال اٹھا رہے ہیں لیکن وہ گورکھپور میں غلط دوا کی وجہ سے مرنے والے ہزاروں بچوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ غلط دوا دینے کی وجہ سے ہزاروں بچوں موت کی نیند سو گئے۔
یادو نے کہا شاید وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں کہ گورکھپور میں غلط دوا دینے کی وجہ سے ہزار سے زائد بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کا ذمہ دار کون؟ اس طرح کا غیر انسانی کام پوری دنیا میں نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اس طرح کا غیر انسانی کام پوری دنیا میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی موت سنگین معاملہ ہے۔ اس پر سیاست نہیں ہو نی چاہیے۔ گوکھپور میں مرنے والے بچوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
اکھیلیش نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں آنے کے سبب مکمل اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ ایس پی صدر شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں شہریت ترمیمی قانون 2019 (سی اےاے) کے سلسلے میں مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کے خلاف ہے۔ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این آر پی) عوام کی توجہ بے روزگاری سے ہٹانے کے لیے ہے۔