ETV Bharat / state

UP Madarsa Board Facing Isuue اترپردیش مدرسہ بورڈ کے طلبہ کو پاسپورٹ بنوانے میں دشواریوں کا سامنا - پبلک ریلیشن آفیسر

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ سے ڈگری یافتہ طلبہ و طالبات کو پاسپورٹ بنوانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ منشی و مولوی جو ہائی اسکول کے مساوی ہے، اس کے ذریعہ پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کے بعد پاسپورٹ دفتر یہ کہتے ہوئے مدرسہ بورڈ کو واپس بھیج دیتا ہے کہ تصدیق کروا کر لائیں۔UP Madarsa Board Facing Isuue

passport اترپردیش مدرسہ بورڈ کے طلبہ کو پاسپورٹ بنوانے میں دشواریوں کا سامنا

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 10:05 PM IST

Updated : Aug 25, 2022, 10:53 PM IST

لکھنؤ: پاس پورٹ محکمہ میں پبلک ریلیشن آفیسر سندیپ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مدرسہ بورڈ کے طلبہ کو بلکہ یو پی بورڈ، سی بی ایس سی ای، آئی سی ایس ای بورڈ کے طلبہ وطالبات کو بھی اسی طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاسپورٹ آفس میں جہاں دستاویزات کی تصدیق کی جاتی ہے، وہاں انٹرنیٹ سہولت موجود نہیں ہے۔ Students of Uttar Pradesh Madrasa Board are facing difficulties in getting passports

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے طلبہ کو پاسپورٹ بنوانے میں دشواریوں کا سامنا

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جو طلبہ پاسپورٹ کے لئے درخواست دے رہے ہیں، وہ انٹرنیٹ پر موجود مارکشیٹ کی کاپی بھی منسلک کریں یا پھر مزید ڈگریوں کی کاپی اس سے منسلک کریں۔ اس کے بعد کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ پاسپورٹ آفس میں دستاویزات کی تصدیق کرانے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ مرکزی وزارت خارجہ نے محکمہ کے ویب سائٹ کو تعلیمی بورڈ کے ویب سائٹ سے لنک نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے دشواری آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اترپردیش: مدرسہ بورڈ نے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا

مدرسہ بورڈ یہ کہتا ہے کہ پاسپورٹ آفس کو مکتوب روانہ کردیا گیا ہے اور ویب سائٹ پر سبھی مارکشیٹ آن لائن موجود ہیں۔ مدرسہ بورڈ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

Last Updated : Aug 25, 2022, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.