ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں تاجروں پر پولیس استحصال کے خلاف ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت کے دوران ویاپار پریتیندھی منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت سے براہ راست جڑے تمام اداروں کو حکومت کی حمایت حاصل ہے لیکن سماج کے متوسط درجہ کے تاجر اور مزدور پیشہ افراد جو ہمیشہ استحصال کا شکار رہتے ہیں کورونا جیسی عالمی وباء کے دوران میں جو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنابھی متوسط طبقہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تاجروں کے تمام کاروبار بند ہیں۔ جس کے باعث ان کے گھر کاخرچ کمانے سے بھی قاصر ہیں۔ اور پولیس کی ظلم و زیادتیوں کے بھی تاجر سب سے زیادہ شکار ہیں۔ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر ویاپار منڈل کے سکریٹری حارث شمسی نے تاجروں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کوئی ایسا انتظام کرنا چاہئے جس سے کورونا جیسے نازک دور میں لوگوں کی بنیادی ضروریات کی تکمیل بھی ہو سکے اور کووڈ پروٹوکال پر بھی عمل آوری ہو جائے۔