محترمہ پٹیل نے راج بھون میں ریاست کے وزراء سینئر شہریوں، سینئر انتظامیہ و پولیس کے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر نے بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کی اور ان کے کامیاب زندگی کے لئے دعائیں دی۔
گورنرنے دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ روشنی کا یہ تیوہار سب کو لطف اندوز کرے اور ان کی زندگی میں ڈھیروں ساری خوشیاں دے۔کوشش کریں کہ دیوالی کے خوشی کے ساتھ۔ ساتھ ماحولیات کا بھی تحفظ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ کافی خوشی کی بات ہے کہ سماج میں ماحولیات کے تئیں کافی بیداری آئی ہے۔
گورنر سے ملاقات کرنے والوں میں لکھنؤ کی مئیر سنیکتا بھاٹیا، شہری ترقیات کے وزیر آشوتوش ٹنڈن، مملکتی وزیر سواتی سنگھ، سلطان پور رکن اسمبلی سیتارام،پرنسپل سکریٹری سچن نونیت سہگل، لکھنؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایس پی سنگھ، کنگ جارج میڈیل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم ایل بی بھٹ وغیرہ خاص طور سے شامل تھے۔