اطلاعات کے مطابق پنکج کمار نامی شخص اپنی بچی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے پیسے مانگے۔ تاہم پنکج کمار پیسے نہیں دے سکا جس کے بعد انہیں بچی کو مارنے کی دھمکی دی گئی۔
پنکج کا کہنا ہے کہ 'ڈاکٹر و ملازمین نے پنکچ کے ساتھ مار پیٹ بھی کی اور پیسے نہ ملنے کی وجہ سے بچی کے علاج میں لاپروائی برتی گئی جس کے سبب 3 ماہ کی معصوم بچی کی موت ہوگئی۔'
بچی کی موت کی خبر سنتے ہی سی ایم او بہرائچ ڈاکٹر ڈی کے سنگھ متاثرہ کے اہل خانہ کے پاس پہنچے اور ملازمین و ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔