ETV Bharat / state

Amit Shah on Employment: 'سرمایہ کاری آئے گی تو نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا'

کشی نگر اسمبلی حلقے کے امیدوار پی این پاٹھک کی حمایت میں بدھ انٹرکالج میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں ترقی و روزگار کی پہلی شرط نظم ونسق ہے۔ Amit Shah on Development

سرمایہ کاری آئے گی تو نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا:شاہ

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 5:20 PM IST

وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے مافیاؤں اور مجرمین کا صفایا کر کے ریاست میں سرمایہ کاری کا راستہ صاف کیا ہے۔ اب یوپی میں سرمایہ کاری آئے گی تو ہزاروں نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا اور عوام بھی امن و چین سے بے خوف ہوکر رہ سکیں گے۔Employment will Come With Investment: Amit Shah

کشی نگر اسمبلی حلقے کے امیدوار پی این پاٹھک کی حمایت میں بدھ انٹرکالج میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں ترقی و روزگار کی پہلی شرط نظم ونسق ہے۔ یوپی میں قانون کا راج قائم کرنے یوگی حکومت نے بہترین کام کیا ہے۔ اب اترپردیش میں بم دھماکہ نہیں ہوتے جبکہ بی ایس پی اور ایس پی کی حکومت نے وارانسی کے سنکٹ موچن مندر میں دھماکے ہوتے تھے اور دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کو چھوڑنے کا کام کیاجاتا تھا۔Amit Shah On Investment In UP

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلایا ہے۔ اری و پلوامہ جیسے حملوں کا جواب پاکستان میں گھس کر ایئر اسٹرائیک کر کے دیا گیا۔ بھارت کی سرحد و فوج کی طرف عسکریت پسندوں و دشمن ملک کی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ ترقی کی راہ میں بھی ہم نے قابل ذکر کام کیا ہے۔Amit Shah on Development

اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو گیس سلنڈر، بیت الخلاء، رہائش گاہ، بجلی، کسان سمان ندھی، اناج، تیل، دلہن کی تقسیم کووڈ ٹیکہ کاری وغیرہ کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تو آج تک کسی بھی حکومت نے نہیں کیا۔ شاہ نے کہا کہ اترپردیش کا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے یہ ملک و ریاست کی سیکورٹی، ترقی بہتر حکمرانی، مافیا سے نجات، یوپی کو روزگار کے معاملے میں نمبر ایک بنانے کا الیکشن ہے۔Shah on UP Elections

انہوں نے کہا کہ اس بار اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم کسانوں کو مفت بجلی، غریب لڑکیوں کو اسکوٹی، اعلی تعلیم کے لئے ٹیبلیٹ اور موبائل دیں گے۔

یو این آئی۔

یہ بھی پڑھیں : Amit Shah Congratulates Delhi Police: امت شاہ نے دہلی پولیس کو فسادات کی 'بہتر جانچ' کرنے پر مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.