ETV Bharat / state

نوئیڈا: قابل اعتراض پیغام بھیجنے پر گروپ ایڈمن اور ممبر گرفتار

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 8:57 PM IST

اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے رہنے والے دو افراد کو پولیس نے واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض میسج بھیجنے کے الزام میں گروپ ایڈمن اور ایک ممبر کو گرفتار کیا ہے۔

whatsapp group admin and member arrested in noida uttar pradesh
قابل اعتراض پیغام بھیجنے پر گروپ ایڈمن اور ممبر کے خلاف کارروائی

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے رہنے والے دو افراد کو پولیس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پیغام بھیجنے کے الزام میں گروپ ایڈمن اور ایک ممبر کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں پر واٹس ایپ گروپ میں کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے کا الزام ہے۔ پولیس نے ان کے موبائل فونز بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

تھانہ بدلا پور کے ایڈوکیٹ یوسف خان جو گاؤں سدو پور کے رہنے والے ہیں انہوں نے ٫جے ہند، نامی ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا تھا، جس میں سب انسپکٹر سنیل کمار اور ضلع کے دیگر افسران بھی ممبر ہیں۔

آج مذکورہ واٹس ایپ گروپ کے ایک ممبر کو کویڈ 19 سے متعلق خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اس گروپ میں افواہ پھیلانے کے مقصد سے ایک میسج اور ویڈیو پوسٹ کرنے اور زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کو کہا گیا تھا۔ الرٹ پولیس افسران جو اس گروپ کے ممبر تھے، مذکورہ پیغام کی نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہے۔

گرفتار ملزم گروپ ایڈمن یوسف خان ولد مرحوم کالے خان سدو پور اور ممبر فیروز خان ولد انور خان گاؤں لہارلی تھانہ دادری جی بی نگر کے رہنے والے ہیں۔ ان دونوں کے خلاف ایم او یو نمبر 98/20 دفعہ 153 بی اور 67 آئی ٹی ایکٹ کے تحت بدلا پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.