وارانسی: گیانواپی کیس کی عرضی کی مزید سماعت ضلع عدالت میں ہوگی یا نہیں، اس سلسلے میں عنقریب فیصلہ ہونے والا ہے۔ اس درمیان وارانسی میں فیصلے سے قبل حکم امتناعی نافذ کردیئے گئے ہیں اور سکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اس کیس میں کیا ہے اور ابھی تک کتنی کارروئی ہوئی۔ Gyanvapi Masjid Case Details
- سنہ 1991: عبادت کی جگہ ایکٹ۔ کانگریس کی پی وی نرسمہا راؤ کی حکومت نے 1991 میں پلیس آف ورشپ ایکٹ (خصوصی دفعات) پاس کیا۔ بی جے پی نے اس کی مخالفت کی۔ لیکن ایودھیا کو استثنیٰ کے طور پر خوش آمدید کہا اور مطالبہ کیا کہ کاشی اور متھرا کو بھی مستثنیٰ سمجھا جائے۔ what is place of worship act 1991
- سنہ 1991: گیان واپی کیس عدالت میں پہنچا۔ گیان واپی مسجد کے تعلق سے سنہ 1991 میں پہلی بار عدالت میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ وارانسی کے سادھو، سنتوں نے سول کورٹ میں عرضی داخل کرکے وہاں پوجا کرنے کا مطالبہ کیا۔ درخواست میں مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن مسجد کی انتظامی کمیٹی نے اس کی مخالفت کی اور دعویٰ کیا کہ یہ عبادت گاہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
- سنہ 2019: دسمبر 2019 میں ایودھیا بابری مسجد فیصلے کے تقریباً ایک ماہ بعد وارانسی سول کورٹ میں ایک نئی عرضی دائر کی گئی جس میں گیان واپی مسجد کے سروے کا مطالبہ کیا گیا۔
- سنہ 2020: وارانسی کی سول کورٹ سے اصل درخواست پر سماعت کی مانگ کی گئی۔
- سنہ 2020: الہ آباد ہائی کورٹ نے سول کورٹ کی کارروائی پر روک لگا دی اور پھر اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
- سنہ 2021: ہائی کورٹ کے اسٹے کے باوجود وارانسی سول کورٹ نے اپریل میں کیس کو دوبارہ کھولا اور مسجد کے سروے کی اجازت دی۔
- سنہ 2021: مسجد انتظامیہ نے الہ آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ہائی کورٹ نے دوبارہ سول کورٹ کی کارروائی پر روک لگاتے ہوئے اس کی سرزنش بھی کی۔
- سنہ 2021: اگست میں پانچ ہندو خواتین نے وارانسی سول کورٹ میں شرنگار گوری کی پوجا کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی۔
- سنہ 2022: اپریل میں سول کورٹ نے گیان واپی مسجد کے سروے اور ویڈیو گرافی کا حکم دیا۔
- سنہ 2022: مسجد انتظامیہ نے کئی تکنیکی پہلوؤں کی بنیاد پر اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جسے خارج کر دیا گیا۔
- سنہ 2022: مئی میں مسجد انتظامیہ نے گیان واپی مسجد کی ویڈیو گرافی کے سلسلے میں سُپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
- سنہ 2022: سُپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے سے پہلے 16 مئی کو سروے رپورٹ داخل کی گئی اور وارانسی سول کورٹ نے مسجد کے اندر کے اس علاقے کو سیل کرنے کا حکم دیا جہاں مبینہ طور پر شیولنگ پایا گیا تھا۔ وہاں نماز پر بھی پابندی تھی۔
- سنہ 2022: 17 مئی کو سُپریم کورٹ نے مبینہ شیولنگ کی حفاظت کی بات کی لیکن ساتھ ہی نماز کی اجازت بھی دی۔
- سنہ 2022: 20 مئی کو سُپریم کورٹ نے معاملہ وارانسی کی ضلعی عدالت کو بھیج دیا جو 12 ستمبر یعنی آج اپنا فیصلہ سنانے والی ہے۔
- 1991 کا پلیس آف ورشپ ایکٹ کیا ہے؟ What is Place of Worship Act 1991
سال 1991 میں نرسمہا راؤ حکومت نے عبادت گاہوں (خصوصی دفعات) ایکٹ پاس کیا۔ اس قانون میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں جو مذہبی مقام 15 اگست 1947 کو تھا وہ اسی شکل میں رہے گا۔ اس معاملے میں ایودھیا تنازع کو استثنیٰ دیا گیا تھا۔ یہ قانون متھرا کی گیان واپی مسجد اور شاہی عیدگاہ سمیت ملک کے تمام مذہبی مقامات پر لاگو ہے۔
اس ایکٹ کے سیکشن (3) میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی مذہبی فرقے یا اس کے کسی حصے کو ایک ہی مذہبی فرقے کے مختلف طبقے یا کسی مختلف مذہبی فرقے یا اس کے کسی حصے کو عبادت گاہ میں تبدیل نہیں کرے گا۔
اسی ایکٹ کے سیکشن 4 میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ 15 اگست 1947 کو موجود عبادت گاہ کا مذہبی کردار وہی رہے گا جو اس دن موجود تھا۔
اسی ایکٹ کے سیکشن 4(2) میں لکھا ہے: اگر اس ایکٹ کے آغاز پر 15 اگست 1947 کو موجود کسی عبادت گاہ کے مذہبی کردار میں تبدیلی کے سلسلے میں کوئی مقدمہ، اپیل یا دیگر کارروائی کوئی بھی عدالت، ٹریبونل یا اتھارٹی اس کے سامنے زیر التوا ہے، اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔ اور اس طرح کے کسی بھی معاملے کے سلسلے میں کوئی مقدمہ، اپیل، یا دیگر کارروائی کسی عدالت، ٹریبونل یا اتھارٹی کے سامنے اس طرح کے آغاز پر یا اس کے بعد نہیں پڑے گی۔