لکھنؤ: لکھنؤ کے مولانا علی میاں ندویؒ حج ہاؤز میں عازمین حج کے آمد کا سلسلہ جا ری ہے۔ آج تین طیاروں نے پرواز بھری ہے۔ جس میں تقریباً 750 حاجی مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ حاجیوں کو حج ہاؤس میں پہنچتے ہی کیا کرنا ہے ان کو کب تک رکنا ہے اور کیا کیا انتظامات ہیں۔ اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے حج ہاؤس سے گراؤنڈ رپورٹ کی اور وہاں موجود سیکریٹری سے بھی بات چیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عازمین حج کو مولانا علی میاں ندویؒ حج ہاؤس میں ایک عازم حج کے ساتھ ایک شخص کو آنے کی اجازت دی جاتی ہے جس کے بعد عازم گیٹ سے داخل ہوتے ہیں حج ہاؤس ان کو دو عمارت نظر آئے گی۔ پہلی عمارت کو چھوڑ کے دوسری عمارت میں انہیں رپورٹ کرنا اس کے بعد اسی عمارت میں کاؤنٹر بنایا گیا ہے جہاں پر پاسپورٹ ویزا کے ساتھ ٹکٹ دیے جاتے ہیں ٹکٹ لینے کے بعد عازمین حج پہلی عمارت میں داخل ہوں گے اور وہ اپنے سامان کو سعودی ایئر لائن کے عملہ کو چیک کرائیں گے جس کے بعد وہ سامان وہیں سے پرواز سے قبل ایئرپورٹ پہنچے گا۔
اس کے بعد عازم کو بس کے ذریعہ ائیر پورٹ لایا جاتا ہے جہاں سے وہ پرواز کرتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس پی تیوری نے کہا کہ 2000 کا نوٹ بند ہونے کے بعد عازم حج کے مابین یہ افواہ پھیلا دی گئی ہے کہ 2000 نوٹ کے بدلے ریال نہیں ملے گا جو بلکل بے بنیاد ہے یہاں ایس بی آئی کا کاؤنٹر موجود ہے وہاں سے سعودی ریال لیا جاسکتا ہے۔