ETV Bharat / state

Duare Sarkar Camp : گارولیا میونسپلٹی کے مختلف وارڈوں میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد - گارولیا میونسپلٹی کے مختلف مسلم اکثریتی علاقوں میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن کے گارولیا میونسپلٹی کے مختلف مسلم اکثریتی علاقوں میں دوارے سرکار کیمپ کے چوتھے مرحلے کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ Conducting Duare Sarkar Camp in Various Muslim-majority Areas of Garolia Municipality

کیمپ کا انعقاد
کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : May 30, 2022, 12:16 PM IST

مغربی بنگال میں تمام ترقیاتی منصوبوں بالخصوص خواتین کے لئے لکشمی بھنڈار سمیت اسکیموں کو ریاست کے تمام اضلاع تک پہنچانے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ان کیمپوں میں خواتین کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں خواتین مختلف ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ان کیمپوں میں آ رہیں ہیں۔ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کی طرح ہی شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن کے گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات، آٹھ اور نو میں دوارے سرکار کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کا انعقاد

کیمپ کا جائزہ لینے کے لئے آئے کاؤنسلر مقصود حسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ 'ان کے وارڈ میں دوارے سرکار کے چوتھے مرحلے کے لئے پہلے کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کیمپ میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ خواتین کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔ دوسری جانب وارڈ نمبر سات کی کاؤنسلر صفیہ خاتون نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بدولت غریب عوام کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ہم سب ان کی کوششوں کا ایک حصہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں درجنوں ملازمین، خواتین کے ہر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کے لئے موجود ہیں. ہر سرکاری ملازم اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش میں مصروف ہے

مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد؎

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.