اترپردیش میں نوئیڈا مہانگر کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے چیئرمین گڈو خان کی قیادت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے قومی چیئرمین اور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا مرادآباد جاتے ہوئے نوئیڈا کے ششی چوک پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ 'بی جے پی کا وقت ختم ہونے والا ہے، جھوٹ اور فریب کا پلندہ زیادہ دیر نہیں چلتا ہم سب کو پرینکا گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے اور اتر پردیش میں کانگریس کو اقتدار میں لانا ہے۔'
مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے سربراہ شہاب الدین نے کہا کہ 'اب کانگریس کا وقت آنے والا ہے لوگ بی جے پی کی حکمرانی میں پریشان ہیں۔ عمران پرتاپ گڑھی ایک ایسا لیڈر ہے جو ہر کارکن کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ سینکڑوں لوگ ان کے استقبال کے لیے موجود ہوتے ہیں۔'
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن ستندر شرما نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ ریاستی عوام نے طے کر لیا ہے کہ بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنا ہے۔ پرینکا گاندھی کی قیادت میں عوام کے مفادات کے لیے کانگریسی کارکنان جدوجہد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔'
ریاستی اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری لیاقت چودھری نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی نے اقلیتوں کو ہمیشہ عزت دی ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم تن من سے کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں تاکہ پرینکا گاندھی جی کی قیادت میں اتر پردیش میں کانگریس کی حکومت بنے۔'
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی کے امریکہ سے واپسی پر شاندار استقبال
اس موقع پر مہانگر صدر شہاب الدین، اقلیتی جنرل سکریٹری لیاقت چودھری، یوپی ممبر ستندر شرما، کانگریس لیڈر یتیندر شرما، جنرل سکریٹری رام کمار شرما، اقلیتی سیل کے ضلع چیئر مین گڈو خان، سکریٹری اپیش شریواستو، مومن خان، صدام عالم، دیشانت چودھری، آصف منصوری، راجہ، کلام، نوشاد، دلشاد، ذیشان چودھری، اشرف خان، عرفان سیفی، مووید خان، رضوان چودھری، ندیم بھاٹی، صدام صدیقی، عارف اور تمام ساتھی موجود تھے۔