ETV Bharat / state

Saulat Public Library: صولت پبلک لائبریری کے نومنتخب سکریٹری کا استقبالیہ پروگرام

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 9:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں تاریخی صولت پبلک لائبریری Newly Elected Secretary Of Saulat Public Library کے نومنتخب سکریٹری صحافی مسلم غازی کو ممبران لائبریری کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ممبران لائبریری کے علاوہ بڑی تعداد میں سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

صولت پبلک لائبریری کے نومنتخب سکریٹری کا استقبالیہ پروگرام

رامپور کی صولت پبلک لائبریری Saulat Public Library In Rampur کے نومنتخب سکریٹری محمد مسلم غازی کو استقبالیہ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صولت پبلک لائبریری کے سینیئر ممبران کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کرکے سکریٹری کو استقبالیہ دیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز معروف شاعر اظہر عنایتی رامپوری کے ذریعہ نعتیہ کلام پیش کرکے کیا گیا۔

نعتیہ کلام کے بعد مدرسہ فیض ہدایت کے مہتمم مولانا شاہد علی خاں نے لائبریری کے نومنتخب سکریٹری محمد مسلم غازی کو دوشالہ اڑھاکر اعزاز عطا کیا۔ اس موقع پر معروف سماجی کارکن ناصر علی خاں علیگ نے مسلم غازی کو مبارکباد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صولت پبلک لائبریری کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے امید جتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لائبریری میں درس و تدریس کا ماحول قائم ہوگا۔

وہیں تقریب کے منتظم اور لائبریری کے سینئر رکن مولانا شاہد علی خاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جہاں استقبالیہ تقریب کی خصوصیت پر روشنی ڈالی وہیں انہوں نے اپنے پیغام میں ذمہ داران لائبریری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والے امیدوار ناصر علی خاں علیگ کو کوئی اعزازی عہدہ دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Suhail Manzoor on Saulat Public Library: صولت پبلک لائبریری کیلئے معروف لائبریرین کے مشورے

استقبالیہ تقریب میں نومنتخب سکریٹری مسلم غازی نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے اپنے خطاب میں وابستگان لائبریری کے اشکالات کو دور کرتے ہوئے لائبریری کی ترقی کے لئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام کا اختتام مولانا اسلم جاوید قاسمی کی دعا پر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.