لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پاورلوم سے وابستہ بنکروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پاور کارپوریشن کو بجلی کے بل میں ضروری رعایت دی جانی چاہئے۔ ایم ایس ایم ای بنکر اسکیم متعلق ایک پیشکش کے دوران یوگی نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کی تعداد میں بن کر پاور لوم سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہی ان کی روزی۔روٹی کا ذریعہ ہے۔ ہمیں اس سسٹم کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کو روکتے ہوئے ریاست کے بنکروں کو بجلی کےبل میں مناسب سبسڈی دی جائے۔ پاور کارپوریشن اس حوالے سے سسٹم بنائیں۔Weavers to get Concession in Electricity Bill
وزیر اعلی نے اس دوران بجلی کی کھپت اور اس پر دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے افسران سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ بن کر کاروبار سے جڑے ریاست کے بڑے مرکز جیسے امبیڈکر نگر، وارانسی، مئو، گورکھپور، میرٹھ وغیرہ اضلاع کے بن کر کاروباریوں سے بجلی افسران بات کریں اور ان کی رائے لیں۔ انہوں نے کہا کہ بنکروں کے لئے بجلی کھپت کی اسکیم کو نیٹ بلنگ کے ساتھ جوڑتے ہوئے سولر پاور کی سمت میں آگے بڑھاجائے۔ ہم ابھی سولر پینل کے انسٹال کے لئے 30ہزار روپئے تک سبسڈی دے رہے ہیں۔ اس کے لئے بنکروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ مشن موڈ پر اس پر کام کریں۔ پاور کنژمشن کی قیمت ہر حال میں پاور کارپوریششن کو ملے یہ بھی یقینی بنائیں۔ یوگی نے کہا کہ ہمارے بن کر آج بھی پرانی تکنیک پر کام کررہے ہیں۔ مارکیٹ میں آج نئی تکنیک اور ڈیزائن آئی ہے۔ بنکروں کو جلد سے جلد اپگریڈ کرتے ہوئے ان کے پروڈکٹ کو حالات کے مطابق بنائیں۔ان کی ڈیزائن پر خصوصی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Solar Power Scheme for Bunkar: بنکروں کو شمسی توانائی سے جوڑنے کیلئے اسکیم کا اعلان
یو این آئی