ETV Bharat / state

مئو میں بنکر طبقہ معاشی بحران کا شکار

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے پورہ معروف قصبہ میں بنکروں کی کثیر آبادی ہے۔ یہاں روایتی طور پر ساڑی تیار کرنے کا کام کیا جاتا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کے دوران متاثر ہوئے کاروبار ابھی تک رفتار نہیں پکڑسکی ہے۔

weavers facing financial crisis due to coronavirus in mau
معاشی بحران کا شکار بنکر طبقہ
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 8:26 PM IST

مئو ضلع کا قصہ پورہ معروف بنکاری صنعت کا اہم مرکز ہے۔ یہاں بنکروں کی کثیر آبادی روایتی ساڑی کاروبار سے منسلک ہے۔ تقریباً 15 ہزار کی آبادی پر مشتمل قصبہ پورہ معروف مئو شہر سے آٹھ کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن کے دوران یہاں بھی بنکاری سے منسلک کاروباری سرگرمیاں بند رہیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ پورہ معروف کے بیشتر پاورلوم بند پڑے ہیں۔ بنکروں کے مطابق خام مال کی فراہمی اب بھی مشکل سے ہو پا رہی ہے۔

بنکاری صنعت کے لئے ضروری دھاگے و دیگر خام مال کی سپلائی گجرات اور مہاراشٹر سے پوری طرح شروع نہیں ہو پائی ہے۔ بیشتر بنکر اپنی دہاڑی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے پہلے بنکروں کو جو محنتانہ ملتا تھا، اب اس سے بھی کم ہو گیا ہے۔ بنکر اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ پورہ معروف کے گدیداروں کے مطابق جو کچھ ان کی جمع پونجی تھی وہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران بنکروں کی مدد میں خرچ کردی۔

weavers facing financial crisis due to coronavirus in mau
معاشی بحران کا شکار بنکر طبقہ

مزید پڑھیں:

بزرگ سید علی داؤد، جنہیں سلطان مکہ سے جونپور لائے تھے

گدیداروں کو خام مال منگوانے کے لئے دوبارہ نقد پونجی کا انتظام کرنا کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ بنکاری صنعت کی تباہی سے پورہ معروف کے بنکر اپنے اہل خانہ کے روزمرہ کے اخراجات بھی پورے نہیں کر پا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.