بجلی کے بل کے سلسلے میں بنارس کے مختلف علاقوں میں چھوٹی۔ چھوٹی میٹنگ منعقد ہو رہی ہیں۔
آج بنارس کے کھچی باغ علاقے میں حاجی سعید کے گھر پر میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنکر ساجھا منچ کے کارکن منیش شرما نے کہا کہ، 'گزشتہ کئی دنوں سے بنارس کے ہر علاقے میں چھوٹی چھوٹی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے اور بجلی کو کم کرنے کے سلسلے میں بنارس کے ڈی ایم اور کمشنر سے ملاقات بھی ہوئی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' اگر حکومت بنکروں کے آواز کو نہیں سنے گی اور ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گی تو یہ میٹنگ عوامی تحریک کی صورت اختیار کر لے گی۔'
انہوں نے کہا کہ، 'اس وقت جب بنکروں کو ضرورت تھی کھانے کی، راشن کی، بنیادی ضروریات زندگی کی تو حکومت نے بجلی کے فلیٹ ریٹ کو ختم کردیا، جس سے بنکر پاورلوم چلانے کی حالت میں نہیں ہیں، جس کے سبب انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
لاک ڈاؤن: میرٹھ میں اسكولوں کی جانب سے فیس کا مطالبہ
متعدد بنکروں کے گھروں میں پاور لوم کے کنکشن کو کاٹ دیا گیا ہے اور یونٹ کے حساب سے بجلی کا بل جمع کرنے کو کہا جا رہا ہے، لیکن بنکرز نے متحدہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ بجلی کا بل فلیٹ ریٹ پر پہلے کی طرح ہی لاگو کیا جائے ورنہ بنکرز طبقہ سڑکوں پر نکل کر تحریک چلانے کو مجبور ہوگا۔'