ETV Bharat / state

بارش نے بدلا موسم کا مزاج، کسانوں کی تشویش میں اضافہ

author img

By

Published : Jan 8, 2020, 7:31 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں ہوئی معمولی بارش کے ساتھ کئی علاقوں میں ہوئی ژالہ باری سے ایک بار پھر سردی کی شدت نے دستک دے دی ہے۔

بارش نے بدلا موسم کا مزاج
بارش نے بدلا موسم کا مزاج

مغربی یوپی میں معمولی بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں آضافہ ہوا ہے جبکہ مشرقی یوپی میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس کی وجہ سے لو گ گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہوگئے۔
لکھنو کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 15 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سلسیس درج کیا گیا، بریلی سمیت کئی اضلاع میں ژالہ باری نے سردی میں اضافہ کردیا۔

بارش نے بدلا موسم کا مزاج
بارش نے بدلا موسم کا مزاج

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے موسم کے مزاج میں تبدیلی آنے کے آثار ہیں لیکن پہاڑوں پر ہوئی برفباری کے بعد وہاں سے آنے والے شمال۔مغربی ہوائیں ہفتے کے آخر تک موسم کو سرد بنا سکتی ہیں۔
ڈرائی ویدر کنڈیشن کی وجہ سے راتوں کو گلن بھری ٹھنڈ نے دوبارہ دستک دینے کے ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ آئیگی۔

زرعی ماہرین کے مطابق بارش کی وجہ سے ٹھنڈ میں تو اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر یہ بارش گیہوں کی فصل کے لئے کافی مفید ثابت ہوگی۔

Intro:Body:

RegionalPosted at: Jan 8 2020 5:56PM

بارش نے بدلا موسم کا مزاج،کسانوں کی تشویش میں اضافہ

لکھنؤ:08 جنوری(یواین آئی)اترپردیش کے راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں ہوئی معمولی بارش کے ساتھ کئی علاقوں میں ہوئی ژالہ باری سے ایک بار پھر ٹھٹھرن نے دستک دے دی تو وہیں بارش نے آلو کسانوں کے تشویش میں اضافہ کردیا۔

مغربی یوپی میں گذشتہ منگل سے رک رک کر ہورہی بارش نے موسم کو سرد سے سرترین کردیا۔تو آج ریاستی راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کی بوندوں نے دستک دی جس سے لو گ گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہوگئے۔ریاستی راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 15 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ۔بریلی سمیت کئی اضلاع میں ژالہ باری نے سردی میں اضافہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے موسم کے مزاج میں تبدیلی آنے کے آثار ہیں لیکن پہاڑوں پر ہوئی برفباری کے بعد وہاں سے آنے والے شمال۔مغربی ہوائیں ہفتے کے آخر تک موسم کو سرد بنا سکتی ہیں۔ڈرائی ویدر کنڈیشن کی وجہ سے راتوں کو گلن بھری ٹھنڈسنیچر۔اتوار سے پھر سے دستک دینے کے ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ آئیگی۔

زرعی ماہرین کے مطابق بارش کی وجہ سے ٹھنڈ میں تو اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر یہ بارش گیہوں کی فصل کے لئے کافی مفید ثابت ہوگی۔توہیں اولے پڑنے سے سرسو،آلو سمیت دیگر فصلوں کو نقصان ہوگا۔ان کے مطابق اس بار ریکارڈ ٹھنڈ کی وجہ سے گیہوں اور کیلے کی فصل کو فائدہ ملا ہے۔وہیں بارش ہونے کی وجہ سے سرسوں میں ماہو کیڑے کا حملہ کم ہوگیا ہے۔لیکن پھول جھڑنے کی وجہ سے پھلیوں میں کمی آئے گی۔

یواین آئی۔ولی

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.