صبح سے گرمی کی تپش زیادہ تھی، زیادہ گرمی پڑنے کی وجہ سے لوگ گرمی سے بے حال ہو رہے تھے۔ اچانک موسم نے اپنا مزاج بدلا اور دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش ہونے لگی۔
موسم کے تبدیل ہو جانے کی وجہ سے لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی اور موسم ٹھنڈا ہو گیا۔
حالانکہ اس بارش سے آم کے کاشتکاری پر اثر پڑ سکتا ہے اور بارش سے فصلوں کے نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ تیز ہوا کے سبب سے کئی پیڑ بھی گر گئے ہیں۔
راہ گیروں کو سڑک پر چلتے وقت تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا۔ تیز ہواؤں اور ہلکی بوندا باندی کے چلتے راہ گیروں کو سفر کرنے میں مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔