ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں شہر کی قدیم ترین نولٹی چوراہے سے لے کر تاریخی مسجد نو محلہ تک، چند منٹ کے لیے ہونے والی بارش کا پانی کئی گھنٹوں تک جمع رہتا ہے۔
نولٹی چوراہے سے نیو سُبھاش مارکیٹ اور نومحلہ مسجد روڈ کا راستہ خستہ حال ہوگیا ہے۔ ہر جگہ گڈھے کے باعث پیدل چلنے والوں اور دکانداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سڑک کے دونوں طرف دکانیں ہیں۔ خراب سڑک کی وجہ سے گڈھے بن گئے ہیں۔ ان میں گندا پانی جمع ہوتا ہے۔
کئی بار، گاڑیاں گزرنے کی وجہ سے، گندا پانی دکان کے اندر آ جاتا ہے اور گاہکوں کے کپڑے بھی خراب ہو جاتے ہیں۔ کچھ خریدنے کے بجائے، صارف ناراض ہوکر چلے جاتے ہیں۔
'جن سیوا ٹیم' کے صدر پمّی خاں وارثی نے کہا کہ مسجد نومحلہ سنہ1857ء کے انقلابیوں کی یاد دلاتی ہے۔ نومحلہ مسجد اور یہ محلہ ایک تاریخی مقام ہے۔ اس کی سڑک خستہ حال ہے اور معمولی بارش میں بھی وہ پانی سے بھر جاتا ہے۔ رات کے اندھیرے میں، گاڑی سے گزرنے والے افراد کی گاڑی گڑھے میں کرنے کے سبب زخمی ہونا معمول ہے۔ حادثات ہونے کا شمار کرنا آسان نہیں ہے۔
شہریوں نے بریلی میونسپل کارپوریشن 'بی ایم سی' اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو سُبھاش مارکیٹ سے تاریخی نومحلہ مسجد تک سڑک تعمیر کی جائے تاکہ شہر کی خاص سڑک بھی اسمارٹ بن سکے۔
مزید پڑھیں:
دہلی میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری
اسمارٹ سٹی منصوبہ کے پروجیکٹ میں تاریخی نومحلہ مسجد تک جانے والی سڑک بھی تعمیر ہونی چاہیے، تاکہ عام آدمی کو راحت مل سکے۔