ETV Bharat / state

موسلا دھار بارش سے رامپور کی سڑکیں تالاب میں تبدیل - انتظامیہ کی لاپرواہی

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

موسلا دھار بارش سے رامپور کی سڑکیں تالاب میں تبدیل
author img

By

Published : Jul 19, 2019, 10:25 PM IST

انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی۔موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کے کاموں کی پول کھل گئی ہے۔

اس بارش سے بجلی کے پول اور بجلی کے تار سے بھی لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے۔

موسلا دھار بارش سے رامپور کی سڑکیں تالاب میں تبدیل

رامپور کی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے طلبا کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی۔موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کے کاموں کی پول کھل گئی ہے۔

اس بارش سے بجلی کے پول اور بجلی کے تار سے بھی لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے۔

موسلا دھار بارش سے رامپور کی سڑکیں تالاب میں تبدیل

رامپور کی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے طلبا کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Intro:ریاست اترپردیش شہر رامپور میں تیز بارش ہونے کی وجہ سے سڑکیں دریاؤں میں تبدیل۔ سڑکوں اور بازاروں میں بھرا پانی۔ اسکول سے واپس آنے والے بچوں کو گندے پانی سے گزر کر جانا پڑا اپنے گھروں کو واپس۔ انتظامیہ کی لاپرواہیوں کی ایک بار پھر کھلی پول۔ دیکھئے یہ رپورٹ۔


Body:وی او
رامپور میں اچانک ہوئی موسلادھار بارش سے سڑکوں پر بھرے پانی نے ایک مرتبہ پھر ضلع انتظامیہ کی تیاریوں کی پول کھول دی ہے۔ جس طرح سے یہاں تھوڑی ہی دیر میں شاہراہ دریاؤں میں تبدیل ہو گئیں اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زیادہ بارش میں اس شہر کا کیا حال ہوگا۔
برسات کے موسم میں کب بارش ہو جائے اس کا کسی کو اندازہ نہیں یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ ہر سال پیشگی تیاری کرکے اور اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرکے بارش سے ہونے والے نقصانات کا مقابلہ کرتا ہے۔ جیسے:
* زیادہ بارش ہو جانے کی صورت میں کہیں پانی نہ ٹھہر جائے، اس کے لئے پہلے سے ہی ندی۔نالوں کو صاف کرایا جاتا ہے۔
*کوڑا گھروں کی صفائی کرائی جاتی ہے جس سے نالیاں اور سیور جام نہ ہوں۔
* ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کرائی جاتی ہے ساتھ ہی گڑھے وغیرہ کو بھی کنکریٹ سے بھر دیا جاتا ہے۔ وغیرہ۔
لیکن رامپور میں آج برسات کے موسم کی جس طرح سے دوسری مرتبہ تیز بارش ہوئی اور اس کے بعد جب شاہراہوں پر پانی بھر گیا تو رامپور انتظامیہ کا کچہ چٹھا عوام کے سامنے آ گیا۔ اسکولوں کی چھٹی سے محض ایک گھنٹہ قبل ہوئی موسلادھار بارش نے رامپور کی شاہراہوں اور بازاروں کو پانی پانی کر دیا۔ اسکول کی چھٹی ہونے پر بچوں کو اسی پانی سے جان ہتھیلی پر رکھ کر گزرنا پڑا جہاں بجلی کے تار اور لوہے گیلے کھمبے نزدیک سے اس بات کا واضح پیغام دے رہے تھے کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جاتا ہے تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہونگے نہ کہ متعلقہ افسران۔
بائٹ: ڈاکٹر شریف قادری، مقامی باشندہ


Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.