ETV Bharat / state

Wasim Rizwi: وسیم رضوی کا اب عید الاضحی پر متنازع بیان - urdu news

متنازع بیان دے کر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عیدالاضحی پر متنازع بیان دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ قرآن پاک سے آیتوں کو نکالنے کی بات کہہ چکے ہیں۔

up_luc_01_waseem_rizvi_raises_question_on_bakrid_byte_10058
Wasim Rizwi وسیم رضوی نے عیدالاضحی کو لے کر متنازعہ بیان دیا
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 5:13 PM IST

اپنے متنازع بیانوں سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کا ایک بار پھر متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ رضوی نے اب مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عیدالاضحی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بقرا عید کے نام پر کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا گناہ ہے۔

متنازع بیانات سے وسیم رضوی کا رشتہ پرانا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے قرآن پاک کی منتخب آیتوں کو نکالنے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر عدالت عظمیٰ نے ان کی شدید سرزنش بھی کی تھی۔ اب انہوں نے عیدالاضحی پر اعتراض کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے نام پر دنیا میں ایک ساتھ کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا ایک گناہ ہے۔ یہ دن اللہ سے اپنے گناہوں سے معافی مانگنی کا ہے نہ کہ بے زُبان جانور کی قربانی دے کر عید منانے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'وسیم رضوی اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار' صدر انجمن شرعی شیعان

واضح رہے کہ 21 جولائی کو ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع پر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی خوشنودی کے لیے جانور قربان کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.