ETV Bharat / state

عبادت گاہ ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ - مودی سے عبادتگاہوں سے متعلق ایکٹ 1991 کو منسوخ کرنے کی اپیل

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمین وسیم رضوی نے وزیراعظم نریندر مودی سے عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ 1991 کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے، ان کا الزام ہے کہ گزشتہ کانگریس حکومت نے مسلمانوں کو خوش کرنے کےلیے اس قانون کو بنایا تھا۔

Wasim Rizvi asks Modi to repeal Places of Worship Act
عبادتگاہ ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 1:01 PM IST

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ مغل بادشاہوں نے جن مندروں کو توڑ کر مساجد کی تعمیر کی ہے وہاں دوبارہ مندروں کو تعمیر کیا جائے۔

وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں انہوں نے زور دیکر کہا کہ ’عبادت گاہوں سے متعلق خصوصی ایکٹ 1991 کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہئے‘۔

وسیم رضوی کا وزیراعظم کو لکھا گیا یہ خط متھرا کی ایک عدالت میں کرشن جنم بھومی کی آزادی سے متعلق دائر کی گئی درخواست کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ ’میں عبادت گاہ ایکٹ 1991 کو منسوخ کرنے کی گذارش کرتا ہوں کیونکہ کانگریس حکومت نے کچھ مسلم تنظیموں کو خوش کرنے کےلیے ہندوؤں کے حقوق کو پامال کرتے ہوئے یہ ایکٹ بنایا تھا‘۔

رضوی نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ’مساجد سے ثالثی کرتے ہوئے منادر تعمیر کرنے کےلیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیا جائے اور قدیم مندروں کی تعمیر نو کےلیے قانون بنایا جائے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں۔ ہم مغل بادشاہوں کی جانب سے مبینہ طور پر کئے گئے استحصال پر کچھ نہیں کرسکتے لیکن مذہبی عبادت گاہوں کو واپس کرنا ہندوؤں کے ساتھ انصاف ہوگا‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.