ETV Bharat / state

'وسیم رضوی اسلام سے خارج' - وسیم رضوی نہ شیعہ ہے اور نہ مسلمان

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ وسیم رضوی نہ شیعہ ہے اور نہ مسلمان، لہٰذا وہ اسلام سے خارج ہے۔

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 9:47 PM IST

قرآن جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تھا، وہی ابھی ہے اور تاقیامت باقی رہے گا۔

اتر پردیش کے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے قرآن کریم کی 26 آیات کو قرآن کریم سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔

وسیم رضوی کے اس عمل پر ملک کے مسلمان برہم ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس معاملہ پر معروف عالم دین مولانا کلب جواد کا کہنا ہے کہ وسیم رضوی ملک میں انشار پھیلانے میں مصرو ف ہے۔ مولانا کلب جواد نے وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ شیعت اور اسلام سے خارج ہے۔مولانا مولانا کلب جواد نے واضح طور پر کہا کہ ہر طبقے کے مسلمان کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہر شیعہ کا عقیدہ یہی ہے کہ جو قرآن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تھا، وہی آج ہے اور تا قیامت رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسیم رضوی کے اس عمل کے خلاف ملک بھر کے شیعہ و سنی متحد ہو کر اپنی آواز بلند کریں اور احتجاج کریں۔

مولانا جواد نے کہا کہ وسیم رضوی اسلام دشمن ہے، وہ نجس ہے۔ خود کو سی بی آئی سے بچانے کے لیے ایسا بیان دے رہا ہے۔

اس کے یہاں لوگ عیاشیاں کرنے آتے ہیں۔مولانا کے مطابق وسیم رضوی کا اسلام اور شیعہ برادری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کا مذہب اسلام پر یقین ہی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین بدعنوانی میں ملوث ہیں اور جیل جانے سے بچنے کے لیے وہ ایسے متنازع بیانات دے رہے ہیں، لہذا شیعہ اور سنی علما کو کھل کر ان کی مخالفت کرنی چاہیے۔ حکومت کو چاہئے کہ جلد ازجلد ان کی گرفتاری ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.