اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں پہنچے ظفر اسلام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے اقلیتی بہبود کے وزیر محسن رضا سے وقف کی جائیداد کو آڈٹ کرانے کو کہا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اوقاف کے لیے نئے کتابچے بنا کر آڈٹ کرایا جائے۔
ظفر اسلام نے کہا کہ پچھلی سرکاروں میں وقف بورڈ کی جائیداد میں بڑے بڑے گھوٹالے ہوئے ہیں، اگر وقف کی جائیداد کو آڈٹ کیا جاتا ہے تو بدعنوانی کو روک لگے گی۔
وہیں انہوں نے ایودھیا کے دھنٌی پور میں پانچ ایکڑ زمین پر بننے والی مسجد کا نقشہ تیار ہو چکا ہے، مسجد کی تعمیر کے لئے فنڈنگ کہاں سے ہوگی کے سوال پر بولتے ہوئے کہا مسجد کی فنڈنگ کا کوئی بڑا سوال نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج
پانچ ایکڑ زمین مسجد کیلئے دی گئی ہے۔ نقشہ بھی بنکر تیار ہو چکا ہے اور مسجد کی تعمیر بھی جلد ہی ہو جائے گی۔