ETV Bharat / state

مرادآباد: پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار - پولیس ترجمان

اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کٹ گھر علاقے میں پولیس تصادم میں 25 ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

مرادآباد: پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Sep 19, 2019, 2:58 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:04 AM IST

پولیس ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی رات تقریبا ساڑھے نو بجے پولیس کٹ گھر علاقے میں چیکنگ کررہی تھی۔ اس دوران پولیس نے کار سوار مشتبہ بدمعاش کو روکنے کی کوشش کی۔خود کو گھرتا ہوا دیکھ وہ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگا۔
پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔زخمی بدمعاش نے اپنا نام عثمان بتایا ہے۔ وہ امروہہ ضلع کے دوارسی گاؤں کا رہنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کار سوار زخمی بدمعاش کے قبضے سے ایک طمنچہ،کچھ کارتوس اور دو موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے خلاف لوٹ وغیرہ کے کئی مقدمے درج ہیں ۔پولیس نے اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Intro:Body:

tsnhcfrtnhj

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.