ETV Bharat / state

لکھنؤ: انعامی بدمعاش گرفتار - wanted thug

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے حسین گنج علاقے میں جمعرات کی صبح پولیس مڈھ بھیڑ میں بینک لوٹ اور قتل کے معاملے میں مطلوب چل رہے 75ہزا رروپئے کاانعامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

Breaking News
author img

By

Published : May 22, 2020, 12:24 PM IST

ڈی سی پی(سنٹرل) دنیش سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر حسین گنج تھانہ انچارج انجنی کمار پانڈے نے فورس کے ساتھ صبح تقریبا 5 بجے حسین گنج علاقے ہرولاس اسپتال چار باغ اسٹیشن روڈ پر لوٹ اور قتل کے واردات میں مطلوب چل رہے75ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش پنٹو عرف شیبو راوت کو گھیرلیا۔ خود کو گھرا دیکھ بدمعاش نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی کاروائی میں اس کے پیر میں گولی گلی اور وہ زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار پنٹو کے قبضے سے پولیس نے پستول،کارتوس برآمد کئے ہیں۔ زخمی بدمعاش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پران قلعہ قیصر باغ باشندہ یہ بدمعاش امبیڈکر گنر کے ڈانڈا میں گذشتہ سال اگست میں آئی سی آئی سی آئی بینک میں ہوئی لاکھوں روپئے کی لوٹ کے علاوہ لکھنؤ کے یحی گنج علاقے میں 23فروری کو پان مسالہ دوکان پر کام کرنے والے ملازم کے قتل کر کے تقریبا43لاکھ کی لوٹ میں شامل تھا۔

پنٹو کی گرفتاری پر امبیڈکر نگر کی پولیس نے 50ہزار روپئےاور چوک لوٹ کے معاملے میں 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک لوٹ کی واردات میں چار بدمعاش ملوث تھے جس میں تین کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔جبکہ شیبو فرار چل رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.