ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ایم ایل سی نشست کے لئے ہفتہ کے روز 15 مراکز پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جمعہ کو تمام مراکز پر ووٹنگ کرانے کے لئے تمام پولنگ ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں۔ سنیچر کی صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگی امن و امان کے ساتھ ووٹنگ کرانے کے لئے پختہ حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔Barabanki MLC Election
یہ بھی پڑھیں: Nomination papers of Candidates for MLC Elections: بارہ بنکی میں ایم ایل سی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی
واضح رہے کہ بارہ بنکی ایم ایل سی حلقے کے لیے کل تین امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار راجیش یادو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار انگد کمار سنگھ کے درمیان ٹکر مانا جا رہا ہے۔ بارہ بنکی ایم ایل سی نشست پر فی الحال سماجوادی پارٹی کے راجیش یادو کا قبضہ ہے۔ انہوں نے 2016 میں یہاں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی کے پاس آزادی کے بعد پہلی دفعہ ایم ایل سی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کا موقع ہے۔ ضلع میں ایم ایل سی کے انتخاب کے لیے کل 2854 ووٹرز ہیں۔ ان میں گاؤں کے پردھان، بی ڈی سی، ڈڈی سی اور لوکل باڈیز کے کارپوریٹرس شامل ہیں۔ Barabanki MLC Election