ETV Bharat / state

Voting for First Phase Begins in UP: علی گڑھ کی سات اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع - علی گڑھ کے سات اسمبلی سیٹوں سے مسلم امیدوار

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں علی گڑھ سمیت شاملی، باگپت، مظفرنگر، آگرہ، میرٹھ، غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، متھورا میں آج کل 58 سیٹوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔ علی گڑھ میں 27 لاکھ 65 ہزار 74 ووٹرز ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 72 ہزار 9 سو 43 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 9 سو 61 ہے۔ کل پولنگ اسٹیشن 1631 ہیں اور پولنگ بوتھ 3134 ہیں۔ First Phase Voting in Aligarh

علی گڑھ کی سات اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع
author img

By

Published : Feb 10, 2022, 10:11 AM IST

ریاست اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع علی گڑھ کی سات اسمبلی حلقوں کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے گھنے کہرے میں شروع ہوچکی ہے۔ تمام ووٹنگ مراکز میں حفاظت کے پختہ انتظامات ہیں۔ First Phase Voting in Aligarh

سات مرحلوں میں ہونے والے ریاست اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں علی گڑھ سمیت شاملی، باگپت، مظفرنگر، آگرہ، میرٹھ، غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، متھورا میں آج کل 58 سیٹوں کے لئے انتخابات ہو رہے ہیں۔ Voting for ٖFirst Phase Begins in 58 constituencies

علی گڑھ کی جن سات اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے، وہ ہے علی گڑھ، خیر، بارولی، اترولی، چھرا، کول، اگلاس۔ Voting Begins for Seven Assembly seats in Aligarh جن میں 12 لاکھ 91 ہزار 961 خواتین سمیت کل 27 لاکھ 65 ہزار 74 ووٹرز ہیں۔ ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے 3134 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھس پر کورونا انفیکشن کے پیش نظر کووڈ-19 پروٹوکول کے بعد ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے دستانے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کورونا میں مبتلا یا علامات والے ووٹرز کو آخری گھنٹے میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔

ہر اسمبلی میں 07 ماڈل بوتھ اور 35 گلابی بوتھ بنائے گئے ہیں جس کے لیے 111 مائیکرو آبزرور، 303 سیکٹر مجسٹریٹ اور 21 زونل مجسٹریٹ ہیں۔

علیگڑھ کول اسمبلی حلقے میں شمشاد مارکیٹ میں موجود اے ایم یو احمدی بلائنڈ اسکول میں صبح سے ہی ووٹرس کی کم تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جس کی وجہ صبح کا وقت اور موسم سرما بھی بتایا جا رہے۔

علی گڑھ کی سات اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع
علیگڑھ کول اسمبلی اور شہر اسمبلی حلقوں سے چار چار مسلم امیدوار انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے اترے ہوئے ہیں۔ علیگڑھ کول اسمبلی (75) سے چار مسلم امیدوار کھڑے ہوئے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی سے محمد بلال، سماجوادی پارٹی سے اججو اسحاق، نعیم خان اور شمس تبریز خان دو آزاد امیدوار ہیں۔

علی گڑھ شہر اسمبلی سے مسلم امیدوار یہ ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی سے رضیہ خان، سماجوادی پارٹی سے ظفر عالم، کانگریس سے سلمان امتیاز اور مولک ادیکھار پارٹی سے ریحان الدین ہیں۔

ضلع علیگڑھ کی سات اسمبلی حلقوں میں ساتوں رکن اسمبلی بی جے پی سے ہی ہیں۔ علیگڑھ شہر اور کول اسمبلی مسلم اکثریتی علاقے ہیں جہاں چار چار مسلم امیدوار میدان میں ہیں جس کے سبب بی جے پی کے امیدواروں کو زیادہ مضبوط بتایا جا رہا ہے کیونکہ مسلم ووٹس مسلم امیدواروں میں تقسیم ہونے کا خدشہ ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ اکثر مسلم اکثریتی علاقوں سے بھی مسلم امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔

سنہ 2017 کی طرح اس بار بھی مسلم ووٹس مسلم امیدواروں میں تقسیم ہوتا ہے یا نہیں یہ تو 10 مارچ کو ہی معلوم چل پائے گا ویسے اسمبلیوں کے مسلم ووٹرز کا رجحان سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی اتحاد کی جانب دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ضلع علی گڑھ میں 27 لاکھ 65 ہزار 74 ووٹرز ہیں۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 72 ہزار 9 سو 43 ہیں اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 9 سو 61 ہیں۔ کل پولنگ اسٹیشن 1631 ہیں اور پولنگ بوتھ 3134 ہے۔ اسسٹنٹ بوتھ 17 اوار دیویانگ بوتھ 4 ہیں۔

صبح کے وقت ووٹ دینے آئے ووٹروں نے بتایا کہ 'ہماری پہلی پسند سماج وادی پارٹی ہے اس کے علاوہ کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں ہے اور ہمیں امید ہے کہ اکھلیش یادو کی سرکار آئے گی اور وہی ہمارے مسائل کو دور کر امیدیں پر کرے گی۔ مہنگائی، بے روزگاری، مسلمانوں کی حفاظت، بچوں کی تعلیم، طبی خدمات وغیرہ فراہم کرے گی۔

ووٹروں نے بتایا کہ صبح کا قت زیادہ ٹھنڈ ہونے کے سبب ابھی لوگ گھروں سے نہیں نکلے ہیں لیکن جیسے ہی دھوپ نکلے گی۔ بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے گھر سے نکلیں گے۔ ان کے اندر حکومت کو تبدیل کرنے کا جوش و جذبہ ہے ۔

مزید پڑھیں: UP First Phase at A Glance: یوپی اسمبلی انتخابات، پہلے مرحلے کی مکمل تفصیلات پر نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.