ETV Bharat / state

Assembly Bye Poll چھ ریاستوں میں سات اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے جمعرات کو ووٹنگ - آدم پور اسمبلی ضمنی انتخاب

چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے جمعرات کو ووٹنگ ہوگی۔ ان میں مہاراشٹر میں اندھیری ایسٹ، بہار میں موکاما اور گوپال گنج، ہریانہ میں آدم پور، تلنگانہ میں منگوڈ، اتر پردیش میں گولا گوکرناتھ اور اڈیشہ کے دھام نگر حلقے شامل ہیں۔ ووٹوں کی گنتی اتوار کو ہوگی۔Assembly bye poll in six States

ضمنی انتخابات کے لیے جمعرات کو ووٹنگ
ضمنی انتخابات کے لیے جمعرات کو ووٹنگ
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 7:34 PM IST

گولا گوکرناتھ ضمنی انتخاب: اتر پردیش میں لکھیم پور کھیری کی گولا گوکرناتھ سیٹ کے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج لکھیم پور نوین منڈی سائٹ سے پولنگ پارٹیوں کو روانہ کیا کیا گیا۔اس سیٹ کے لئے جمعرات کو ووٹنگ ہوگی۔ سکیورٹی کے تمام انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔ Assembly bye poll in six States

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہاں کل 441 پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالے جائیں گے، جب کہ 10 فیصد یعنی 45 پولنگ پارٹیاں ریزرو ڈیوٹی میں ہوں گی۔ ہر پولنگ پارٹی میں ایک پریذائیڈنگ آفیسر سمیت کل 5 پولنگ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تیار رہیں گے۔

کل 7 امیدوار میدان میں ہیں، لیکن اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار امن گری اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار ونے تیواری کے درمیان سمجھا جا رہا ہے۔ امان گری مرحوم بی جے پی لیڈر اروند گری کے بیٹے ہیں جبکہ ونے تیواری سابق ایم ایل اے ہیں۔ اب ان دونوں امیدواروں کی قسمت 3,91,426 ووٹرز کے ہاتھ میں ہے۔

ضلع افسر مہندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 6 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ بی جے پی نے انتخابی مہم میں اپنا پورا زور لگایا اور پارٹی نے کئی سابق فوجیوں کو انتخابی میدان میں اتارا۔ جہاں بی جے پی نے اس انتخاب کو بہت سنجیدگی سے لیا، وہیں ایس پی صدر اکھلیش یادو انتخابی مہم کے لیے نہیں گئے۔

آدم پور اسمبلی ضمنی انتخاب: ہریانہ کے حصار ضلع میں آدم پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے مہم منگل کی شام کو ختم ہوگئی۔ سابق وزیر اعلیٰ بھجن لال کے پوتے بھی اس الیکشن میں قسمت آزما رہے ہیں۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن جماعتیں کانگریس، انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) 3 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی بڑی جماعتوں میں شامل ہیں۔

پارٹیوں نے ووٹروں کو لبھانے کی آخری کوشش کی۔ بی جے پی نے اس حلقے میں ایک ریلی نکالی، جس سے پارٹی کی ہریانہ یونٹ کے لیڈران بشمول وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے خطاب کیا۔ بی جے پی کی اتحادی جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔ پارٹی لیڈر دشینت چوٹالہ نے اتحادی امیدوار کے حق میں عوام سے ووٹ مانگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.