ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں 14 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ضلع انتظامیہ اس سلسلے میں سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کی مدد سے رائے دہندگان کی شرح میں اضافے کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے Voter Awareness Campaign۔
بیداری پروگرام کے تحت عوام کو بیدار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔ انہیں بتایا جا رہا ہے کہ جمہوری ملک میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ملک کے ہر مقامی باشندے کا جمہوری حق ہے Vote is Our Right ۔ اس لیے ذمہ دار باشندہ ہونے کے ناطے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال ضروری ہے۔'
اس سلسلے میں مرادآباد کے دلی پبلک گلوبل اسکول میں طلبہ کے ذریعے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
دلی پبلک گلوبل اسکول کے طالب علم کے ذریعے کیے گئے ووٹنگ بیداری پروگرام کی کامیابی کے لیے اسکول کے پرنسپل منصور صدیقی کو ضلع انتظامیہ نے اعزاز سے نوازا۔
دلی پبلک گلوبل اسکول کے پرنسپل منصور صدیقی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہمارے اسکول کے بچوں کے ذریعے یہ ایسا کچھ کیا گیا ہو۔ ہمارے اسکول کے طلبہ ہمیشہ عوامی مسائل پر بیداری پروگرام کرتے ہیں اور اس میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔ '
مزید پڑھیں: