ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے گھوسی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں زیادہ سے زیادہ رائے دہندگی کے لیے بیداری مہم چلائی جارہی ہے.
اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا.
ریلی میں شامل بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کی۔
ریلی کی قیادت محکمہ کے افسر و اساتذہ نے کی.
ریلی کا اہتمام ان علاقوں میں کیا گیا جہاں گزشتہ انتخابات میں کم پولنگ فیصد رہا ہے.
آئندہ 21 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کی پولنگ ہونی ہے.
خیال رہے کہ گھوسی اسمبلی حلقہ بہت اہم مانا جا رہا ہے۔
یہاں ی جے پی کو پہلا سخت چیلنج گھوسی اسمبلی سیٹ سے ملتا نظر آرہا ہے جہاں پارٹی نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بہت ہی معمولی ووٹوں سے جیت درج کی تھی۔ اس وقت بی جے پی کے امیدوار بھوگو چوہان نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہوا کے باوجود صرف سات ہزار ووٹوں سے جیت درج کی تھی۔
اس سیٹ پر دوسرے نمبر پر رہنے والے بی ایس پی امیدوار نے 34 فیصدی ووٹ حاصل کئے تھے۔ یہ سیٹ چوہان کے بہار کا گورنر نامزد کئے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
اس وقت اس سیٹ سے بی جے پی نے وجے باجپائی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پہلی بار انتخابی میدان میں اترنے والے باجپائی کو اپوزیشن سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔