ETV Bharat / state

Volunteers For Haj قرعہ اندازی کے ذریعہ انسٹھ خادم الحجاج مرد اور ایک خاتون منتخب

ریاستی حج کمیٹی کی صدارت میں سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ قرعہ اندازی کی گئی جس میں 59 مرد اور 17 خواتین میں سے 01 خاتون درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 12:41 PM IST

قرعہ اندازی کے ذریعہ 59 خادم الحجاج مرد اور ایک خاتون منتخب

لکھنؤ: اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو آفیسر ایس پی تیواری کے مطابق ریاستی حج کمیٹی کی صدارت میں سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ قرعہ اندازی کی گئی جس میں 59 مرد اور 17 خواتین میں سے 01 خاتون درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ خادم الحجاج کے لیے کل 348 درخواست گزاروں نے مقررہ مدت میں آن لائن درخواستیں دی تھیں جن کی دفتری سطح پر جانچ پڑتال کی گئی۔ 88 درخواست گزار غیر موزوں پائے گئے حج 2022 کو مطلوبہ فارم آن لائن اپ لوڈ نہ کرنے، حج/عمرہ کے ثبوت کی عدم دستیابی، پاسپورٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Eid prayers: کانپور میں دو ہزار سے زائد نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج، سڑک پر عید کی نماز پڑھنے کا الزام

تیواری نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ہر 300 عازمین حج کے لیے 01 خادم الحجاج کو بھیجا جانا ہے، رواں برس اتر پردیش سے کل 26,786 حج درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا ہے، اس طرح 90 خادم الحجاج ہیں۔ خادم الحجاج جن ریاستوں میں 10 سے زائد خادم الحج جا رہے ہیں، وہاں کل کوٹہ کا 33 فیصد کٹوانا ہے۔ اس طرح کل 60 خادم الحجاج کا انتخاب ہونا ہے۔ 260 درخواستوں میں سے 243 مرد اور 17 خواتین ہیں۔ مندرجہ بالا ترتیب میں، آج قرعہ اندازی کے ذریعے 243 مردوں میں سے 59 مرد اور 17 خواتین میں سے 01 خاتون درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔ باقی فہرست میں سے 06 درخواست دہندگان کو 10 فیصد کی بنیاد پر ویٹنگ لسٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.