ETV Bharat / state

ضلع بہرائچ کے کمشنر کا دورہ - دی جارہی سہولیات کا معائنہ کیا

ریاست اترپردیش کے اور ڈی آئی جی نے ضلع میں قائم کورنٹائن مرکز کا دورہ کیا اور دی جارہی سہولیات کا معائنہ کیا۔

ضلع بہرائچ کے کمشنر کا دورہ
ضلع بہرائچ کے کمشنر کا دورہ
author img

By

Published : May 7, 2020, 8:30 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 6:29 AM IST

دیوی پاٹن منطقہ گونڈہ کے کمشنر مہندر کمار اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس دیوی پاٹن منطقہ گونڈا ڈاکٹر راکیش سنگھ نے گونڈا اور بہرائچ اضلاع کے مختلف اسکولوں میں بنائے گئے کوارینٹائن مراکز میں سے سرجو پرساد کنیا پاٹشالا انٹرمیڈیٹ کالج ضلع گونڈا، گورنمنٹ انٹر کالج رام پوروا بہرائچ، شری رام پرکاش انٹر کالج سہیلوا بہرائچ، راجہ بالبھدرا سنگھ ریکوار ڈگری کالج وانکتا بہرائچ، مامراج گورنمنٹ گرل انٹر کالج نور پور بہرائچ میں بنائے گئے سینٹروں کا معائنہ کیا۔

ڈویژنل کمشنر اور ڈی آئی جی نے مرکز میں کوارینٹائن کئے گئے لوگوں کو دی جانے والی سہولیات اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی، ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کوارینٹائنسنٹرمرکز اور مطبخ کو صاف رکھیں، بنیادی سہولیات ناشتہ اور صحت بخش کھانا وقت پر مہیا کرنے کے احکام جاری کئے۔

افسران کے ذریعہ نمکین، بسکٹ ماسک صابن اور دیگر ضروری چیزیں مرکز میں موجود لوگوں کو تقسیم کی گئیں، اور ان سے اپیل کی کہ وہ وقت وقت پر ہاتھ صاف کرتے رہیں، ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں، ہر صبح یوگا کریں۔

اس کے ساتھ ہی متعلقہ افسران ملازمین کو وقت پر ناشتہ اور صحت بخش غذا مہیا کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں، ڈی آئی جی نے کورینٹائن سینٹر کی سیکیورٹی میں مصروف پولیس اہلکاروں سے ضروری معلومات حاصل کیں، اور سب کو چوکسی اور صفائی کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 6:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.