ETV Bharat / state

Shab-e-Qadr 2022: ماہِ صیام کے اخیر عشرہ کی فضیلت - شبِ قدر میں خصوصی عبادت کی تلقین

احادیث مبارکہ میں تیسرے عشرہ کی طاق راتوں میں آنے والی شب قدر کی فضیلت بیان کی گئی ہے، معروف عالم دین مفتی اکرامی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں شب قدر کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔ Indoctrination of Special Worship on Laylat al-Qadr

مفتی قاسم اکرامی
مفتی قاسم اکرامی
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 8:47 AM IST

ماہِ صیام اب چند ایام کے بعد ہم سے رخصت ہونے والا ہے، مقدس ماہ کے دو عشرے کی تکمیل کے بعد مسلمان تیسرے عشرے میں خصوصی عبادات کا اہتمام کر رہے ہیں، اس ماہ میں مسلمان صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے روزہ رکھتے ہیں اور رات میں تراویح ادا کرتے ہیں۔ Indoctrination of Special Worship on Laylat al-Qadr۔ احادیث مبارکہ میں تیسرے عشرہ کی طاق راتوں میں آنے والی شب قدر کی فضیلت بیان کی گئی ہے، معروف عالم دین مفتی اکرامی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں شب قدر کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پہلا عشرہ رحمت کا دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے۔ ماہ رمضان کے ان تین عشروں میں سے پہلے عشرے میں اللہ کی رحمت برستی ہے، دوسرے عشرے میں انسان کو اللہ کی عبادت کر کے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنی چاہیے اور آخری عشرہ میں اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں کو جہنم سے نجات دیتے ہیں۔

مفتی قاسم اکرامی

انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلمان نماز ادا کرتا ہے، لیکن ماہِ صیام کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر ہم ایک رکعت فرض نماز ادا کرتے ہیں تو ہمیں ستر فرض رکعتوں کے برابر ثواب ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی مہینے میں قرآن کریم کا نزول ہوا تھا، لہٰذا ہمیں اس ماہ مقدس میں کثرت سے تلاوت کرنی چاہیے۔ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے تین عشروں میں سے پہلا عشرہ رحمت کا اور دوسرا عشرہ مغفرت کا گزر چکا ہے اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Shab-e-Qadr 2022: رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرکے شب قدر کی تلاش کریں، مفتی معین الدین قاسمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.