ETV Bharat / state

Viral Video Of Distributing Beers کانوڑیوں میں نامعلوم شخص کی جانب سے بیئر کی تقسیم، وائرل ویڈیو کے بعد مقدمہ درج - اترپردیش کے ضلع علیگڑھ

ضلع علیگڑھ میں ہندو عقیدے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نامعلوم شخص بیئر بانٹتا ہوا نظر آرہا ہے، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

کانوڑیوں میں نامعلوم شخص کی جانب سے بیئر تقسیم والی ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 7:11 PM IST

Updated : Feb 18, 2023, 1:14 PM IST

کانوڑیوں میں نامعلوم شخص کی جانب سے بیئر تقسیم والی ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

علیگڑھ:اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے تھانہ کوارسی علاقے کے رام گھاٹ روڈ پر واقع گاندھی آئی اسپتال کے سامنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص سڑک کے کنارے رکھ کر بیئر کے کین کانوڑیوں میں تقسیم کرتا ہویا نظر آ رہا ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کانوڑیوں میں بیئر کے کئی کین تقسیم کرنے کے بعد وہاں سے چلا گیا۔اس ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا میں کافی بحث چھڑی ہوئی ہے۔

شیو پرتاپ سنگھ، سرکل آفیسر (سی او) نے وائرل ویڈیو سے متعلق معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان کانوڑیوں کو بیئر بانٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا، وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے چوکی کی تحریر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انچارج پولیس نے موقع سے ایک اپاچی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے، بیئر تقسیم کرنے والا شخص پولیس کی تفتیش میں کشن پور کا رہائشی بتایا گیا ہے، محکمہ ایکسائز نے شراب کے ٹھیکے کے خلاف نوٹس بھی جاری کیا ہے جس سے بیئر خریدی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Protest ماں بیٹی کی موت کے خلاف کانپور میں کانگریس کا احتجاج

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔اس واقعے کو لے کر عام لوگوں میں بے چشینی پائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2023, 1:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.