ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پولیس کپتان وپن کمار مشرا نے شہر کے پولیس لائن آڈیٹوریم میں پہلی بار صحافیوں کے ساتھ ملاقات کر کے ایک دوسرے سے تعارف کیا۔
پولیس کپتان وپن کمار مشرا نے بتایا کہ 'اس سے قبل وہ مرزاپور، ناسک، ہردوئی اور امبیڈکر نگر میں اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'بہرائچ ضلع میں ان کا پہلا مقصد تمام لوگوں میں باہمی بھائی چارہ اور ہم آہنگی قائم کرنا ہوگا۔'
وپن کمار مشرا نے مزید کہا کہ 'بچوں، لڑکیوں اور خواتین کو پہلی ترجیح دی جائے گی اور ان کے خلاف کسی بھی استحصال کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔'
پولیس کپتان نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی حالت میں میڈیا سے دوری نہیں رکھی جائیگی۔