ETV Bharat / state

پریاگ راج: چھیڑ چھاڑ کی شکایت پر تشدد - Violence over molestation complaint at prayagraj

پرياگ راج میں شرپسندوں نے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر لڑکی کے والد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

پریاگ راج: چھیڑ چھاڑ کی شکایت پر تشدد
پریاگ راج: چھیڑ چھاڑ کی شکایت پر تشدد
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 12:28 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج کے میجا روڈ علاقے کے لوتر میدنیاں گاؤں میں شرپسندوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

بتایا جا رہا کہ میدنیاں گاؤں میں ایک لڑکی اپنے گھر کی چھت پر کپڑے سکھانے گئی تبھی گاؤں کے مادھو نشاد، کلو اور گولو نامی شخص نے لڑکی کو اشارہ کیا جس پر لڑکی نے اپنے اہل خانہ کو پوری بات بتائی۔

پریاگ راج: چھیڑ چھاڑ کی شکایت پر تشدد

اس معاملے کے بعد لڑکی کے والد اور بھائی شرپسندوں کے گھر شکایت لے کر گئے، دونوں فریقوں کے بیچ کہا سنی ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شرپسندوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ کسی طرح لڑکی کے والد اپنے گھر پہنچے لیکن تھوڑی دیر بعد ہی ان کی موت ہو گئی۔

ایس پی یمناپار سوربھ دیکشیت نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'لڑکی اپنے گھر کی چھت پر کپڑے پھیلانے گئی، تبھی ان لڑکوں نے اسے اشارہ کیا، جس کی شکایت لڑکی کے والد ان کے گھر لے کر گئے، تبھی اُن کے ساتھ مار پیٹ ہوئی اور ہارٹ اٹیک سے اُن کی موت ہوئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک

اس کے برعکس لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ ' مار پیٹ کے دوران زخمی ہونے سے والد کی موت ہوئی ہے۔

ایس پی یمناپار سوربھ دیکشیت نے بتایا کہ 'آٹھ لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں تین لوگوں کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ جاری ہے، جلد ہی دوسرے سبھی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.