ETV Bharat / state

خاتون کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائرل، خاتون کا جیٹھ گرفتار - خاتون کے جیٹھ طالب کو گرفتار کر لیا

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے مجید نگر میں خاتون کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے جیٹھ کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ خاتون کا شوہر فرار بتایا جارہا ہے۔

violence-against-women-video-viral
خاتون کے ساتھ ماپیٹ کا ویڈیو وائرل، خاتون کا جیٹھ گرفتار
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 7:05 PM IST

میرٹھ میں ایک خاتون کی سسرالیوں کے ذریعے بیچ سڑک پر مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ نے خاتون کی تصدیق کرکے اس معاملے میں کارروائی کر تے ہوئے خاتون کے جیٹھ کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ اس کا شوہر فرار بتایا جارہا ہے۔

ویڈیو

میرٹھ میں خاتون کی پٹائی کا وائرل ویڈیو تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے مجید نگر کا بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازعہ کی وجہ سے خاتون کو سر راہ سڑک پر خاتون کے شوہر اور ان کے جیٹھ نے مارپیٹ کی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس پورے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے خاتون کے جیٹھ طالب کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کا شوہر فرار بتایا جارہا ہے، جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نابالغ سے اجتماعی جنسی زیادتی کے تین قصورواروں کو 20-20 سال کی سزا

سر راہ خاتون کے ساتھ مارپیٹ ک واقعہ انتہائی تشویش ناک ہے جو سماج میں خاتون کے تئیں بے حرمتی کی عکاسی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.