ETV Bharat / state

بابری مسجد انہدام کیس: ونئے کٹیار سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش - لکھنؤ کی خبر

بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں سماعت جاری ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما و سابق رکن پارلیمان ونئے کٹیار کو آج عدالت میں طلب کیا گیا ہے جہاں ان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

vinay katiyar to appear in special CBI court in babri demolition case in lucknow uttar pradesh
بابری مسجد انہدام کیس: ونئے کٹیار کی آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیشی
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 11:20 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں کئی دنوں سے جاری ہے۔ جس میں راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمان ونئے کٹیار کو آج طلب کیا گیا ہے جہاں ان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی متنازعہ بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں سماجی دوری کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔

vinay katiyar to appear in special CBI court in babri demolition case in lucknow uttar pradesh
بابری مسجد انہدام کیس: ونئے کٹیار کی آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیشی

کورونا وائرس کے پیش نظر عدالت میں سماجی دوری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے ایک دن میں صرف ایک ملزم کی سماعت ہو رہی ہے۔

بابری مسجد مسمار کرنے کے معاملے میں ملزمین کے بیان سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ جس میں ہر ملزم سے ایک ہزار سوالات پوچھے جارہے ہیں۔ خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران اب تک اما بھارتی، ایل کے اڈوانی اور بہت سے دوسرے لوگوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔

بتا دیں کہ اس سے قبل بابری تنازعہ کیس میں جئے بھان سنگھ پویہ کو گوالیار عدالت میں طلب کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.