لیکھپال ایک فریق کی طرفداری میں رپورٹ درج کرنے کے لئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا، لیکھپال کی گرفتاری ہوتے ہی افسران میں ہلچل مچ گئی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ تحصیل کیراکت کے موضع سوہنی کے رہائشی شنکر موریہ کے گھر کے سامنے ایم ایل اے فنڈ سے کھڑنجا کا کام کرایا گیا تھا۔
شنکر کا الزام ہے کہ مخالفین نے کھڑنجے کو اکھاڑ کر قبضہ کر لیا تھا۔ شنکر نے 22 دسمبر کو ایس ڈی ایم کو ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دی تھی۔
ایس ڈی ایم کے حکم پر ریونیو افسر نے لیکھپال امین خان سے رپورٹ مانگا تھا، جب متاثر شخص لیکھپال کے پاس رپورٹ لگوانے گیا تو لیکھپال نے 20 ہزار روپے رشوت کی مانگ کی، لیکن متاثر نے پیسے دینے میں مول بھاؤ کیا تو لیکھپال 18 ہزار روپیہ میں اس کے حق میں رپورٹ درج کرنے پر راضی ہو گیا۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ: لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی کے ساتھ چار افراد گرفتار
اس کے بعد متاثر شخص نے لیکھپال کے ذریعہ رشوت مانگے جانے کی شکایت 6 جنوری کو ویجیلنس ٹیم وارانسی میں درج کروائی۔ ٹیم نے بغیر وقت ضائع کئے حربہ استعمال کرکے آج لیکھپال کو موضع چھاتی ڈیہہ سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا۔