ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ کی کوتوالی حسن پور کے علاقے میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے
جہاں مشتعل ہجوم نے خود ہی قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے چور کو سزا دی ہے اور مزید یہ کہ چور کو ہجوم سے بچانے آیئ شخص کو بھی ہجوم نے اپنے غصے کا شکار بنایا۔
دراصل ملزم نوجوان نے سڑک پر کھڑی ایک سائکل چوری کر لی تھی جس سے سائیکل مالک مستعدی سے پکڑ لیا تھا اور اس نے وہیں پر اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی اسی کی دیکھی دیکھا ارد گرد کے لوگ جمع ہوئے اور سبھی نے مل کر ملزم چور کی بے تحاشہ پٹائی کی جس میں اس چور کی حالت انتہائی غیر ہوگئی۔
نوجوان کی مار پیٹ کرنے کی ویڈیو موقع پر کھڑے لوگوں نے بنائی اور اسے وائرل کردیا۔
تاہم ، سائیکل کے مالک نے سائیکل چور پر کسی طرح کارروائی سے انکار کر دیا۔
وہیں امروہہ کے حسن پور کوتوالی علاقے میں ہجوم کا چہرہ منظرعام پر آیا ہے۔ یہاں سائیکل چور کو بچانے آئے ایک نوجوان کو ہجوم نے خوب پیٹا۔