علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے اندر پراکٹر دفتر اور تاریخی جمع مسجد کے درمیان موجود اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی کے اولڈ بوائز لاج کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائل ہو رہے ہیں جس میں ایڈووکیٹ سمیت دیگر افراد شراب پیتے اور پلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں اے ایم یو طلباء اور طلباء رہنما ان تمام افراد کو شراب پینے سے منع کررہے ہیں۔ ساتھ ہی کیمپس کے اندر شراب پیتے ہوئے دیکھ کر افسوس کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں اے ایم یو کے اولڈ بوائز اور اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میر خان بھی دکھائی دے رہے ہیں جو شراب پینے والوں کو لاج کے کمرے سے باہر نکالتے نظر آرہے ہیں۔ Video of alcohol Party at AMU Old Boys Lodge Goes Viral
یہ بھی پڑھیں:
اولڈ بوائز لاج کے اندر شراب پارٹی کا وائرل ویڈیو سے متعلق ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے اعظم میر نے بتایا کہ علیگڈھ کے ایڈووکیٹس نے 7 دسمبر کو 22 دسمبر کے لیے اولڈ بوائز لاج کو بک کروایا تھا۔ میں آج ہی بنگلور سے لوٹا ہوں۔ یہاں آکر میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ شراب پی رہے ہیں جو غلط ہے۔ اسی لیے سبھی لوگوں کو باہر نکال دیا گیا ہے۔ فی الحال شراب پارٹی سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔ Viral Video of Wine Party in AMU Old Boys Lodge