ETV Bharat / state

اجے کمار للو کو حراست میں لینے کا ویڈیو وائرل - rajsthan utter pradesh border

مہاجر مزدوروں کو لے جا رہی بسوں کے راجستھان کی سرحد سے داخلے پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور کانگریس کارکنان کے مابین تصادم اور ہنگامہ ہوا اس دوران تمام بسیں قطار میں کھڑی ہیں۔

اجے کمار للو کی گرفتاری
اجے کمار للو کی گرفتاری
author img

By

Published : May 19, 2020, 11:21 PM IST

اس دوران اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو حراست میں لیے جانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اجے کمار للو نے خود پانچ ساتھیوں کے ہمراہ اس گرفتاری کی بات کی تھی لیکن آگرہ پولیس کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار لالو کی گرفتاری کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہی ہے۔

اجے کمار للو کی گرفتاری، ویڈیو

واضح رہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی بسوں کو لے کر جاری مظاہرے صبح سے دیر شام تک آگرہ۔جے پور قومی شاہراہ پر ہوئے، کانگریس نے مہاجر مزدوروں کے لیے بس بھیجنے کا انتظام کیا تھا لیکن بسوں کی اتر پردیش میں داخلے کی اجازت نا ہونے پر آگرہ ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ان بسوں کو وہیں روک دیا۔

جبکہ اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور راجستھان حکومت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش گرگ اتر پردیش بارڈر پر بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے پہنچے لیکن پولیس نے اجے کمار للو کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا۔

اجے کمار للو گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے ساتھ پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس ہمیں لے کر جا رہی ہے۔

اجے کمار للو کی گرفتاری ہوئی ہے یا نہیں اس بارے میں اب بھی تذبذب برقرار ہے۔

مغربی آگرہ کے ایس پی روی کمار نے بتایا کہ 'نئی ہدایات کے مطابق انٹر اسٹیٹ موومینٹ(بین ریاستی تحریک) کے لیے اجازت درکار ہے لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا ہے لہذا بسوں کا داخلے کی اجزتی نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو راجستھان کی سرحد پر بیٹھے تھے، انہیں راجستھان پولیس نے اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا اور آگرہ کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔ آگرہ پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.