ETV Bharat / state

Victory Of Truth: اعظم خان کی تمام معاملوں میں ضمانت ہونے پر اہلیہ تزئین فاطمہ نے کیا کہا؟ سنیے ویڈیو

سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی اعظم خاں کی سپریم کورٹ سے آخری معاملہ میں ضمانت کے بعد Azam Khan Release From Jail اترپردیش کے رامپور میں جشن کا ماحول ہے۔ ایک طرف رامپور میں اعظم خاں کے حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا تو وہیں اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے کہا کہ سچائی کی جیت ہوئی ہے۔ Victory Of Truth

اعظم خان کی تمام معاملوں میں ضمانت ہونے پر اہلیہ تزئین فاطمہ نے کیا کہا؟ دیکھئے

author img

By

Published : May 20, 2022, 9:44 AM IST

اترپردیش کے سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خاں کو سپریم کورٹ سے آخری معاملہ میں ضمانت حاصل ہو جانے پر رامپور میں اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچائی کی جیت ہے۔ Azam Khan Release From Jailڈ انہوں نے کہا کہ ہمارے اہل خانہ کو بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ اعظم خاں کو لمبی قید کے بعد اب انصاف ملا ہے۔ تزئین فاطمہ نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عدالت عظمیٰ نے ہمیں انصاف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کل یا پرسوں تک رامپور اپنی رہائش گاہ پہنچ جائیں گے۔

اعظم خان کی تمام معاملوں میں ضمانت ہونے پر اہلیہ تزئین فاطمہ نے کیا کہا؟ دیکھئے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کے بعد اعظم خاں کی اب تمام 89 معاملوں میں ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔ اعظم خان اور حامیوں کے لئے یہ بڑی راحت والی خبر ہے۔ حالانکہ اس عبوری ضمانت کے بعد ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اعظم خاں کب جیل سے باہر آ سکیں گے۔ دراصل گزشتہ دنوں اعظم خاں کے خلاف ایک دیگر معاملے میں پولیس نے اپنی کارروائی تیز کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں اترپردیش حکومت نے اعظم خاں کو عادتاً مجرم قرار دیا تھا۔ اعظم خان 26 فروری 2020 سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ ان کے جیل جانے کے بعد سے اترپردیش کی سیاست کافی گرمائی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.