نیتا جی سبھاش چندر بوس کی آزاد ہند فوج کے فوجی اور جنگ عظیم دوم کے سپاہی سید واحد علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی عمر 105 برس تھی، انہوں نے 1944 سے 45ء تک دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا تھا۔
وہ 1947 میں ریٹائر ہوکر اپنے گھر آگئے تھے، آفیسر تلہر اور تھانہ کٹرا کے ذریعہ دوسری جنگ عظیم کے سپاہی واحد علی کو خراج عقیدت اور تعزیت پیش کی گئی اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کو سپرد خاک کیاگیا۔
15 اگست 1945 کو جب ملک آزاد ہوا تو واحد علی نے آزادی کا جشن منایا، اس وقت سے آج تک یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر وہ اپنی یادوں کا اظہار خیال کرتے تھے۔
دوسری جنگ عظیم کے اس سپاہی نے انتہائی غربت میں زندگی گرازی، ان کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، دو بیٹیوں نے کسی نہ کسی طرح رشتہ داروں کی مدد سے شادی کی، ایک بیٹی غیر شادی شدہ ہے۔ ان کی اہلیہ کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔
انہیں کبھی بھی کسی حکومت کی جانب سے کوئی مالی مدد نہیں ملی، غربت میں وہ اپنے کنبے کے لئے کچھ نہیں کرسکے، اس کا احساس ان کو آخری وقت تک رہا۔