ETV Bharat / state

یمنا ایکپریس وے پر کمزور بینائی والے ڈرائیوروں کے سفر پر پابندی عائد - اتر پردیش ای ٹی وی بھارت خبر

اتر پردیش کی اہم شاہراہوں میں سے ایک یمنا ایکسپریس وے پر اب کزور بینائی والے ڈرائیور اور گھسے ٹائیر والی گاڑیوں کے سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یمنا ایسکپریس وے پر سفر کرنے کی صورت میں ایسی گاڑیوں اور ڈرائیوروں پر اب جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یمنا ایکپریس وے پر سفر کی جازت نہیں
یمنا ایکپریس وے پر سفر کی جازت نہیں
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 4:53 PM IST

Updated : Jan 22, 2021, 5:00 PM IST

در اصل سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لئے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں یمنا اتھاریٹی کے سی ای او اور ڈاریکٹر ارونویر سنگھ بھی شامل تھے۔

اس میٹنگ کے بعد انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور نظم و نسق کی نگرانی والے ادارے کو ہدایت دی کہ گاڑی چلانے والوں کی بینائی اور گاڑیوں کے ٹائروں کی جانچ کی جائی گی۔

جن ڈرائیورں کی بینائی کمزور پائی جائے گی یا کسی گاڑی کی ٹائیر گھسے ہوے پائے گئے تو انہیں یمنا ایکسپریس وے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یمنا ایکسپریس وے سے 30 ہزار گاڑیاں یومیہ گزرتی ہیں اور تقریبا 40 ہزار گاڑیاں ہر ماہ مقرہ رفتار کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

یمنا ایکپریس وے پر سفر کی جازت نہیں

حکام کے مطابق ایکسپریس وے پر یہ مہم 20 فروری 2021 تک چلائی جائے گی۔ اس دوران ڈرائیوروں میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اور ان کی گاڑیوں کی جانچ بھی ہو گی، اکہ سڑک حادثات کو کم کیا بچا جا سکے۔

ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان بھی کاٹے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹول پلازہ پر ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر کے لئے پمفلیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

یمنا اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ارونویر سنگھ کے مطابق کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈرائیوروں کی بینائی کی جانچ کی جائے۔ ان کے گاڑی کے ٹائروں کی بھی جانچ کی جا ئے ۔

Last Updated : Jan 22, 2021, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.