اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے سیاست میں در آئی بدعنوانی کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس وقت مشکل دور دور سے گزررہا ہے۔
اپنے پارلیمانی حلقے پیلی بھیت کے دو روزہ دورے پر آئے ورون نے ایک پروگرام میں کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔ بے روزگاری شباب پر ہے۔ اوپر سے نجی کاری کے نام پر ملک کے اہم وسائل کو فروخت کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ’سوچنے والی بات یہ ہے کہ جب ہر چیز فروخت کردی جائے گی تو ملک کا کیا ہوگا۔ ہمارے ملک کے اجداد نے اپنی قربانیاں دے کر اس ملک کو آزادی دلائی ہے۔ ہم اسے برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ ہمیں ملک کو بچانا ہے۔ ملک اس وقت مشکل دور سے گذررہا ہے۔
مزید پڑھیں:
رکن پارلیمان نے اپیل کی کہ کورونا اور اومیکرون کی پیش نظر بدعنوانی سیاست کے تئیں بھی بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ آج سیاست مفاد پرستی اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔ ورون نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' سیاست میں ایماندار لوگوں کو لائیے۔
ایسے لیڈروں کو منتخب کریں جو آپ کی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھ کر دور کریں۔ اس دوران انہوں نے علاقے کے تقریبا ڈیڑھ درجن گاوں کا دورہ کیا۔
یو این آئی