لکھنؤ: لکھنؤ سے متصل کاکوری میں بلیدان دیوس کے موقعے پر 15 تا 19 دسمبر 2022 تک بڑے پیمانے پر پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ جنگ آزادی کے ان مجاہدین کے نام پر منعقد کیا جارہا ہے جنہوں نے انگریز حکومت کے خلاف پوری شدت کے ساتھ مہم چھیڑی تھی۔ اس مہم میں کاکوری میں ٹرین کی لوٹ معاملہ کا سرِ فہرست شمار کیا جاتا ہے جس میں اشفاق اللہ خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹرین سے انگریزوں کا خزانہ لوٹ لیا تھا۔ پروگرام کاکوری ٹرین واقعے کے شہید راجیندر ناتھ لاہڑی، اشفاق اللہ خاں، رام پرساد بسمل اور روشن سنگھ کے بلیدان دیوس پر اترپردیش میں ان سے وابستہ مقامات پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ Various Programs Organized in Memory of Freedom Fighter Ashfaqullah Khan in Kakori
یہ بھی پڑھیں:
اس ضمن میں ڈائریکٹر ثقافت محکمہ کی جانب سے جاری پروگرام کے تحت شہداء سے وابستہ مقامات والے اضلاع شاہجہاں پور، لکھنؤ، اجودھیا، گونڈہ، پریاگ راج اور گورکھپور میں بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کی جا رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے تحت ضلع انتظامیہ ثانوی تعلیم اور محکمۂ ثقافت کے ذریعہ ترنگا یاترا، مقالہ نگاری، رنگولی، فینسی ڈریس مقابلہ، مجاہدین آزادی کے اہل خانہ کی عزت افزائی، حب الوطنی سے شرابور ثقافتی پروگرام، شہید اسمارک اور متعلقہ مقامات پر شمع روشن کرنے کے پروگرام وغیرہ متعلقہ اضلاع میں منعقد کرائے جا رہے ہیں۔