ETV Bharat / state

بنارس: میونسپل کارپوریشن کے اہلکار کی زیادتی - Varanasi latest news

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن نے سب سے زیادہ غریب اور مزدور طبقے کو متاثر کیا ہے لیکن اب جب تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں بازار کھل گئی ہیں اور لوگ سڑکوں پر کاروبار سے وابستہ ہوگئے ہیں تو ضلع انتظامیہ اور افسران کی زیادتی بھی تیز ہو گئی ہے۔

بنارس: میونسپل کارپوریشن کے اہلکار کی زیادتی

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 1:13 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے سگرا تھانہ علاقے میں ایسے ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں پر دعویٰ ہے کہ ایک ٹھیلا لگانے والے تاجر کے ساتھ مونسپل کارپوریشن کے اہلکار کے ذریعے زیادتی کی گئی۔
ٹھیلہ لگانے والے سونو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مونسپل کارپوریشن کے اہلکار پر الزام عائد کیا ہے کہ سر راہ ان کے ٹھیلے کو پلٹ دیا گیا جس کی وجہ سے سڑکوں پر تقریبا چھ ہزار کا خوردنی اشیاء بکھر گئی۔
سونو نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ پہلے سے پریشان تھے قرض لے کر کاروبار شروع کیا تھا لیکن مونسپل کارپوریشن کے اہلکار نے نہ صرف ان کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے ٹھیلے کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے وہ اور پریشان ہو گئے۔
سونو نے دعویٰ کیا ہے کہ 'کارپوریشن کے اہلکار غیر قانونی طریقے سے پیسے وصولتے ہیں نہ دینے پر زیادتی کرتے ہیں۔ سپروائزر سے نیچے کے عہدے کے اہلکار نے آج پیسے کا مطالبہ کیا نہ دینے پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن سے جے سی بی بلا کر کے ٹھیلے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

بنارس: میونسپل کارپوریشن کے اہلکار کی زیادتی

یہ بھی پڑھیں: بنارسی کاروباریوں کو ساون ماہ میں بھی شدید نقصان
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں اس نوعیت کی زیادتی لوگو کے لیے تشویش کا موضوع بنا ہوا ہے ایک طرف وزیراعظم نریندرمودی لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں خودکفالت زندگی پر زور دیں تو دوسری طرف افسران کی زیادتی سے تاجر پیشہ افراد پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.