ETV Bharat / state

وارانسی کے ڈی ایم کو گیانواپی مسجد کے تہہ خانے کا رسیور مقرر کیا گیا - ڈی ایم مسجد تہہ خانے کا رسیور مقرر

Gyanvapi Mosque Case گیانواپی مسجد تنازعہ کیس میں وارانسی کے ڈی ایم کو مسجد کے جنوبی تہہ خانہ کا رسیور بنایا گیا ہے۔

Varanasi DM appointed receiver of Gyanvapi cellar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 10:18 AM IST

وارانسی: وارانسی گیانواپی مسجد تنازعہ کیس میں ڈسٹرکٹ جج اجے کرشنا وشویشا نے وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو آچاریہ وید ویاس پیٹھ مندر کے ہیڈ پجاری شیلیندر کمار پاٹھک کی طرف سے دائر مقدمے میں گیانواپی مسجد کے جنوبی تہہ خانے کا رسیور مقرر کیا ہے۔ یہ عرضی پاٹھک نے 25 ستمبر 2023 کو دائر کی تھی۔

ویاس کے وکیل وشنو جین اور سبھاش نندن چترویدی نے کہا، "بدھ کو جاری کردہ ایک حکم میں، ضلع جج نے کہا کہ ویاس کا مقدمہ قبول کیا جا رہا ہے اور وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو سیٹلمنٹ پلاٹ نمبر 1930 میں جنوبی تہہ خانہ (متنازعہ جائیداد) کا رسیور مقرر کیا گیا ہے۔

وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متنازعہ املاک کو اپنی تحویل میں رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ سماعت کے لیے اگلی تاریخ 25 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیانواپی مسجد مقدمے سے متعلق مسلم فریق کی تمام عرضیاں خارج

ویاس کے وکیل وشنو جین نے کہا کہ، ویاس کے مقدمے میں فریق بننے کے لیے رستوگی کی درخواست 34c کو مسترد کر دیا گیا۔ رستوگی نے یہ عرضی پیش کی تھی کہ چونکہ وہ پہلے ہی سوٹ نمبر 610/1991 سے لڑ رہے ہیں اس لئے کوئی بھی اسے فریق بنائے بغیر مقدمہ دائر کرکے اس جائیداد پر دعویٰ نہیں کرسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.